منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

تحریک انصاف اپنوں کو نوازنے کی روش پر چل پڑی، ڈیجیٹل میڈیا سیل میں گریڈ 20 اور 21 کے برابر اسکیل کیلئے پارٹی کے سوشل میڈیا اراکین کو تعینات کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ گئے، وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کی گریڈ اکیس اور گریڈ بیس میں تعیناتیوں کیلئے پراسس مکمل کرلیا گیا، جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعیناتیوں کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی، سلیکشن کمیٹی نے ان تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیئے تھے، وزیراعظم کی منظوری اور ہائرنگ پراسیس مکمل ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کیلئے کیس اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے سلیکشن کمیٹی میں بطور سربراہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ان تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیئے، گریڈ بیس اور گریڈ اکیس سمیت مختلف گریڈس میں بارہ سے زائد افراد کو فکس سیلری کے ساتھ تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ گریڈ اکیس کے برابر کے اسکیل کیلئے تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ عمران غزالی اور دیگر افراد جن میں عثمان بن ظہیر، شہباز خان، نعیم احمد یاسین، سیعد دھنک و دیگر کو ایم پی تھری اسکیل میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے