اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی کمرشل پرواز اعلیٰ حکام کو لے کر دبئی پہنچ گئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے مابین کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔

اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین ، اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔
اس موقعے پر جیراڈ کشنر نے کہا کہ امارات اسرائیل معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ 25 سال بعد مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انوار قرقاش اور اماراتی حکام نے پرواز میں آںے والے امریکی اور اسرائیلی نمائندوں کا استقبال کیا

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے