ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ قرضے واپس کئے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند ہے، تاریخ میں پہلی بار ر یکارڈ قرضے واپس کئے۔

اسلام آباد میں روش ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا، کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، عوام مشکل حالات سے گزرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا رہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، آج ٹیکسٹائل فیکٹریوں کیلئے ورکرز نہیں مل رہے، پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے، قرضے کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر قرض واپس کرچکے، ملک کی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، 6 ہزار ارب روپے قرض کی مد میں دیئے، کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے