بچوں میں مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کی ویڈیو کو دنیا بھر میں سات ارب سے زائد افراد نے دیکھا ہے اور اس طرح اس نے یوٹیوب پر دیکھی جانے والی تمام ویڈیوز کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی ’پنک فونگ‘ نے جون 2016 میں تیار کی تھی۔
اس سے قبل لوئیس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ’ڈیسپاسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے ویڈیو تھی، لیکن اب یہ نمبر دو پر آ گئی ہے۔