اسرائیلی فوج نے 20سال بعد جیل سے رہا ہونے والے مجد بربر کو 24گھنٹے گزرنے سے قبل دوبارہ گرفتار کرلیا۔
فلسطینی قیدی کی 20سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پر بیوی دلہن کی طرح سج کراپنے شوہر کا والہانہ استقبال کیا اور اہلخانہ نےگھر میں جشن منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قابض اسرائیلی فوج کو اہلخانہ کی خوشیاں ہضم نہیں ہوئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی مجد بربر کو دوبارہ گرفتار کرلیا