منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

ایوان بالا سینیٹ کا حصہ رہنے والے کئی بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ راجہ ظفر الحق، سراج الحق، سسئی پلیجو اور رحمان ملک کی اب بطور سینیٹر واپسی نہیں ہوگی۔

سینیٹ الیکشن کے ذریعے نئے ارکان کی انٹری کیساتھ کئی پرانے چہرے بڑے ایوان کے منظر نامے سے غائب ہوجائیں گے۔ ریٹائرڈ ہونے والے 52 ارکان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کیساتھ کئی اور سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما بھی شامل ہیں۔

جو نامور جیالے سینیٹر 11 مارچ کے بعد قانون سازی کے بڑے فورم کا حصہ نہیں رہیں گے ان میں، سسئی پلیجو، سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اور اسلام الدین شیخ  شامل ہیں۔

لیگی بنچز پر بھی کئی جاندار آوازیں اب نہیں گونجیں گی۔ کئی بار قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف رہنے والے راجہ ظفرالحق کی سینیٹ میں یہ آخری اننگز ہے۔ دو سابق جنرل، صلاح الدین ترمذی اور عبدالقیوم اب بطور سینیٹر بھی سابق ہوجائیں گے۔ سابق وزیر سردار یعقوب ناصر بھی ایوان بالا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ جائیں گے۔

سینیٹ میں چھ برس تک ایم کیو ایم  کی نمائندگی کرنے والے سابق وفاقی وزیر محمد علی سیف کے علاوہ خوش بخت شجاعت کی بھی ایوان بالا میں آخری مدت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اب دوبارہ پارلیمنٹ کے بڑے ایوان کا حصہ نہیں رہیں گے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے