اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

بل گیٹس کی غریب ممالک تک کم قیمت کرونا ویکسین پہنچانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری

بل گیٹس نے غریب ممالک تک کم قیمت میں کرونا کی ویکسین کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے اہم اعلان کر دیا۔

پوری دنیا کم و بیش اس وقت کرونا کی لپیٹ میں ہے اور تمام ممالک کی جانب سے اس جان لیوا وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں، لیکن تاحال کوئی بھی ملک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، تاہم بیشتر ممالک کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل کے آخری مراحل میں داخلے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا کی سب سے بڑی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے لئے کرونا وائرس کی ویکسین کی سستی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

گیٹس فاؤنڈیشن اور سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے درمیان باہمی معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو ویکسین کی 100 ملین خوراکیں تقسیم کرے گی، تاہم اگر زیادہ ضرورت محسوس کی گئی تو دوبارہ فراہمی کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

گیٹس فاؤنڈیشن اور سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے درمیان ہونے والی شراکت داری کے تحت جب بھی کرونا وائرس کی حتمی ویکسین تیار اور اس کو استعمال کرنے کی منظوری مل جائے گی تو ٹیم 2021 کے پہلے نصف حصے میں مینوفیکچرنگ کا کام شروع کر دے گی۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کے مالدار ممالک کرونا وائرس کی حتمی منظور شدہ ویکسین کو حاصل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

یوں تو پوری دنیا میں کرونا وائرس کے ٹرائل جاری ہیں لیکن ادویات ساز کمپنیوں کی جانب سے کرونا وائرس کی ایک خوراک کی قیمت وصول کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی نے کرونا وائرس کی ویکسین کی ایک خوراک تین ڈالر میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جب کہ دوسری جانب امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی موڈرینا کی جانب سے فی خوراک 74 ڈالرز وصول کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ  کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کرونا وائرس کی مکمل تیار شدہ ویکسین کم ترقی یافتہ ممالک تک کم سے کم قیمت میں پہنچے،  اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دنیا کبھی بھی کرونا وائرس سے نجات حاصل نہیں کر پائے گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے