اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہو گئی

صوبہ بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 19 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس نئے کیس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ رواں سال قلعہ سیف اللہ سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

اس سے پہلے کوئٹہ، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی اور چاغی سے پولیو کے کیسز رپوررٹ ہوئے ہیں۔ جعفر آباد، دکی، صحبت پور، سبی اور نصیر آباد سے بھی پولیو کے کیسز رپورٹ چکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے