جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

بلاول بھٹو کے سنگ لانگ مارچ | رضا مری

تحریر: رضا مری

پیپلزپارٹی جہد مسلسل کا نام ہے یہ پہلا لانگ مارچ نہیں ہے جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے اعلان کیا ہے پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ناجائز مسلط کردہ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مسلط کردہ حکمرانوں کے گھر جانے کے بعد عوامی امنگوں کے مطابق ایک جمہوری عوامی حکمرانی کا آغاز کیا۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی پیپلزپارٹی نے ناجائز حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بجایا تب عوام پر ناجائز مسلط شدہ حکومتیں گھر جانے پر مجبور ہوئی ہیں، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس کے ساتھ حقیقی عوام کی طاقت ہے جو سب سے طاقتور قوت ہے۔

ماضی میں10 نومبر کو محترمہ بینظیر بھٹو نے اعلان کیاکہ 18 نومبر کو ایوان صدر اور پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں لاکھوں افراد جمع ہوجائیں تو حکومت تبدیل ہوجائےگی ہمارا لانگ مارچ پر امن ہوگا، ملک کا بچّہ بچّہ اس میں شریک ہوگا ہم بسم اللّٰہ کرکے اپنی مہم کا آغاز کررہے ہیں اگر دفعہ 114 نافذ کی گئی تو یہ ایک غیر قانونی اقدام ہوگا ہم نے حکومت کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے “میں حکمرانوں کو اسلام آباد سے بھگا کر دم لونگی” ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے تھے لیکن حکومت نے ہماری کوشش ناکام بنادی میں اب صدر سے بھی کوئی بات چیت نہیں کروں گی۔ مارشل لاء اور فوجی مداخلت کا دور گزر چکا ہے۔ ہم صدر سے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے نوجوان اور طلبہ تنظیم کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے کمپیوٹر کے ذریعے بننے والی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجادیا ہے 18 نومبر کو موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا آخری دن ھوگا۔ راولپنڈی میں جلسہ عام کے بعد عوام اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور موجودہ حکمرانوں کو مار بھگائیں گے پیپلزپارٹی کے طلباء اور نوجوان کے کارکنان اس میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے عوام غریب سے غریب تر ہوگئے ہیں کسی کی جان مال عزت اور آبرو محفوظ نہیں قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کیا جارہا ہے۔

آج بھی اس نیازی سرکار سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کے حالات ماضی سے بھی بدتر ہیں ادارے تباہی کی جانب جارہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ 3 بار اضافہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ اور پہلے ہی ملک میں بیروزگاری کےڈیرے ہیں لوگوں کو مزید نوکریوں سے بیدخل کیا گیا ہے آج بھی عوام کی عزت آبرو محفوظ نہیں راہ گیروں کے ساتھ زبردستی جان مال عزت کچھ بھی محفوظ نہیں ایک کروڑ نوکریان تو نہ مل سکیں نا پچاس لاکھ گھر بن سکے ہاں البتہ لوگوں کو بیروزگار اور بے گھر ضرور کیا گیا لحاظہ اب وقت آگیا ہے قوم اس تباہی ناتمام سرکار کے خاتمے کے لئے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا بھرپور ساتھ دیں پاکستان کے نوجوان نسل اس جمہوری جدوجھد میں ہر دستہ اول کا کردار ادا کریں جیسے ماضی میں پیپلز پارٹی نے ناجائز عوام دشمن حکمرانوں کو بھگایا آج بھی سب ملکر پی ڈی ایم کی سیاسی اور جمہوری اتحاد کا ساتھ دیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے