منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

بلاول بھٹو زرداری: مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی کورونا ریلیف کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری، تاج حیدر اور چوہدری یاسین نے ریلیف کے کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ریلیف کے کاموں کا دائرہ کار اضلاع کی سطح پر پھیلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومتوں کے ساتھ ساتھ سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انھوں نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اضلاع کی سطح پر کورونا کے بارے میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کریں، اس وقت دیہی علاقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کیلے پمفلٹس کی تقسیم اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے جبکہ لوگوں کوضروری حفاظتی سامان بھی مہیا کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سستی روٹی پروگرام کے اچھے نتائج ملے ہیں، اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، رمضان کے مہینے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہمارا اخلاقی اور مذہبی فریضہ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر عوام کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے