پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کے درمیان ملاقات، قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر اتفاق

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومت کے اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کے درمیان بجٹ اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کو سراہا۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغازِ حقوق کا خصوصی پیکج ملا جبکہ پیپلز پارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو نظر انداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، ہم اس کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔

 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے