منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔

برطانوی میڈیا یورپی یونین اور برطانوی حکام نے بریگزٹ معاہدہ کی تصدیق کردی، معاہدہ 31 دسمبر کی ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل طے پاگیا، برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے معاہدے کو اپنی بہت بڑ ی کامیابی قرار دے دیا۔

برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیل کے ذریعہ برطانوی عوام سے 2016ء کے بریگزٹ ریفرنڈم میں کئے گئے وعدے پورے کئے، برطانیہ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین ، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے یورپی یونین کے ساتھ بغیر کسی محصولات کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیا ہے، بریگزٹ ڈیل دونوں فریقوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تجارتی ڈیل ہے جسکا حجم 668 ارب پاؤنڈز ہے۔

اعلامیہ کےم طابق برطانوی حکومت معاہدے کے تحت برطانیہ یورپی یونین کے قوانین، یورپی عدالت انصاف کے تابع نہیں ہوگا، یکم جنوری 2021ء سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا، برطانوی حکومت نئے امیگریشن سسٹم کے تحت برطانیہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت ختم ہوجائے گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے