ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

بتایا جائے کہ لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس کیوں نہیں بلایا، چودھری منظور احمد

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو میں پنجاب چیپٹر کے صدر کو نوٹس جاری کر دونگا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس کیوں نہیں بلایا، پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ اور لاہور کے جلسوں سے بڑا ایونٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عظیم کو انتظار کرا کے پی ٹی آئی کیساتھ مک مکا کس کے کہنے پر کیا؟

سینیٹ انتخابات بارے چودھری منظور کا کہنا تھا کہ کے پی میں ن لیگ نے عباس آفریدی کو دستبردار کرانے کی بجائے کیوں لڑایا جسکی وجہ سے وہ خود اور فرحت اللہ بابر بھی ہار گئے۔

چودھری منظور احمد کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کے باوجود رانا مقبول(جس نے زرداری کی جیل میں زبان کاٹی اور تشدد کیا) اور اعظم نذیر تارڑ(جو بے نظیر بھٹو کیس کے مجرموں کا وکیل ہے)جیسے لوگوں کو سینٹ ٹکٹ کیوں دئیے؟آصف زردای پر تشدد اور بی بی شہید کیس کے مجرموں کی حمایت پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کابطور اکثریتی جماعت قومی اور پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی کا کے پی اور بلوچستان اسمبلی اور پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر اپوزیشن لیڈر ز ہیں تو سینٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر کیوں نہیں ہو سکتا؟

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے