اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

باجوڑ ایجنسی: ایم این اے محسن داوڑ پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر کا حملہ

سابقہ فاٹا کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں بار کونسل کی تقریب حلف برداری کے دوران ایم این اے محسن داوڑ خطاب کرنے کیلئے اسٹیج پر پہنچے تو صوبائی امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے ہارون رشید نے ساتھیوں سمیت ان پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے انتظامیہ اور محسن داوڑ کے ساتھیوں سے ہاتھا پائی کی اور انہیں زد و کوب کیا۔ انہوں نے دیگر مہمانوں پر بھی تشدد کیا اور ان پر کرسیاں اٹھا کر پھینکیں۔ وزیرستان سے منتخب ایم این اے محسن داوڑ حملہ آوروں سے بال بال بچے تاہم جلد ہی انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے محسن داوڑ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء آخونزادہ چٹان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے پی ڈی ایم کی میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، تاہم اس حملہ کے حوالے سے انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے