جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

اے پی سی حکومت کو احتساب سے روکنے کی ایک کمزور کوشش ہے:شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس حکومت کو احتساب سے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی ایک کمزور کوشش ہے۔

اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نے اچھی طرح سے دیکھا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی فائدے اور مقاصد کیلئے سیاست کا استعمال کیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف نے ذاتی جاگیروں کے تحفظ کیلئے پارلیمان کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس لئے کوئی این آر او نہیں دیا جائیگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے