ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

اے این پی کی قیادت بارے متنازعہ بیان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے معذرت کرلی

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت بارے متنازعہ بیان پر معذرت کر لی ہے۔ اے این پی نے معذرت قبول کرکے اپنے مطالبات واپس لے لئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں باچا خان مرکز پشاور کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے متنازعہ بیان پر باقاعدہ معذرت کی۔

وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے علاوہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور ایم این اے ارباب شیر علی شامل تھے۔

وفد نے وزیر داخلہ کے بیان پر جرگہ کی صورت میں اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے معذرت کی جسے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے قبول کیا۔

اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور، بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی ہدایت اللہ سمیت مرکزی وصوبائی کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

دن نثار کیے جا ، سب پے وار کیے جا | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان جھے واقعی سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتوں کو گڈگورننس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے