جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

این اے 75 ڈسکہ کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ، الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا حکم

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 75 کےضمنی انتخابات سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں ریٹرننگ افسرکو نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے نتائج کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی آر او اور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا ہے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگزٹریس کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج صبح 6بجے لاپتہ عملہ ریٹرننگ افسرکے پاس پہنچا ، ڈی آراواور آراونے انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا جبکہ آراواورڈی آراو کواین اے 75 کے نتائج کےاعلان سے روک دیا گیا ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تحقیقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔

یاد رہے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 75 کا نتیجہ روکتے ہوئے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے