جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

این اے 221 ضمنی انتخابات:‌ شرپسندوں کا حملہ، پولنگ اسٹیشن نذر آتش، پی ٹی آئی کارکن گرفتار

کروڑو قیصراڑ سماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی اور سامان خاکستر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔

خیال رہے کہ تھرپارکر سے این اے 221 کی نشست پر 2018 کے انتخابات میں پیر نور محمد شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر ضمنی انتخابات کی پولنگ آج جاری ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے