منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

اینکر عمران ریاض کے بھائی پر کار چوری کا الزام، میڈیا پاور کا ناجائز استعمال

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں ایک شخص نے اینکر عمران ریاض خان کے کیخلاف جعل سازی کرنے پر ایکشن کی درخواست کی، کہ اینکر صاحب نے اپنی کرسی اور پاور کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس اور دوسرے اداروں کو استعمال کیا اور اپنے کار چور بھائی کو بچارہے ہیں، جس پر اس وقت کے پیمرا چیئرمین ابصار عالم صاحب نے درخواست پر کان نہیں دھرے اور نہ کوئی سنجیدگی کا اظہار کیا، اٌلٹا درخواست دائر کرنے والے سے ثبوت طلب کیئے۔
بعد ازاں درخواست گزار ثبوت کے طور پر اینکر عمران ریاض خان کے بھائی اور اپنے درمیان ہونے والے معاہدے کے کاپی جس میں کار کو واپس کرنے کی تفصیلات اور ضروری دستاویزات، چیئرمین پیمرا کو ارسال کرتے ہیں اور ساتھ عمران خان کو اپنے ناجائز پاور کے استعمال سے روکنے کی درخواست کرتے ہیںـ
پیمرا نے درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایکسپریس نیوز چینل کی انتظامیہ کو پابند کیا کہ وہ اینکر کیخلاف میڈیا کی پاور کا ناجائز استعمال کی انکوائری کرےـ بعدازاں انکوائری میں میڈیا ہاؤس کا نام ناجائز طور پر استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوا اور اینکر عمران ریاض خان کے بھائی کا کیس منطقی انجام کو پہنچا۔
آج کل جی این این کے مشہور اینکر پرسن عمران ریاض خان کے بھائی کی کار چوری کاکیس اپنے منطقی انجام کو تو پہنچاـ لیکن اینکر عمران خان کار چوری واردات میں مسلسل اپنے بھائی کو تحفظ فراہم کرتے رہے، درخواست گزار کو دھمکی، ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کو اپنے بھائی کیخلاف کوئی ایکشن نہ لینے کیلئے پریشر لگاتے رہنا یہ سب وہ اقدام تھے جو میڈیا کی پاور کے استعمال کیوجہ سے سرانجام دیتےرہےـ

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے