اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی راشد پیپلز پارٹی میں شامل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علی راشد پڑھے لکھے منتخب نمائندے رہے ہیں، یہ ایم کیو ایم پاکستان کے ان لوگوں میں شامل ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی علی راشد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، پیپلز پارٹی میں مزید سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہو رہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے