ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اگلے 3 برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، غربت اور بے روزگاری میں اضافے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 5 سالہ پارٹنرشپ اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹجی سے معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔