پیر , 1 مارچ 2021
ensdur

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بدھ کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے ہم منصب سے وفود کی سطح پر ملاقات کرینگے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر اہم پاکستانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد، مذہب اور ثقافت پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر تنازعے کے حوالے سے ایرانی قیادت کی حمایت غیر متزلزل رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس میں حکومت کی رائے سے اختلاف اور اپوزشن جماعتوں کے موقف سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر مرتضٰی وہاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے