منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

اگر وائرس پھیلے گا تو مساجد بند کرنی پڑیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان میں مساجد جانے والوں کو علماء سے طے ہوئے 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔ لیکن اگر خدانخواستہ نکات پر عمل نہ ہوا اور کورونا پھیلا تو مساجد بند کرنا پڑیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہزاروں اموات کے بعد امریکا اور کئی یورپی ملک لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں، پاکستان کو بھی دیکھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت کا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ باقی دنیا میں مساجد بند ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، تاہم مساجد کھولنے سے متعلق علما کی مشاوت کے ساتھ 20 نکات پر دستخط ہوئے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ مساجد میں جانا چاہتے ہیں تو 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا، تاہم لوگ کوشش کریں کہ گھر میں بیٹھ کر عبادت کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر وائرس پھیلے گا تو مساجد بند کرنی پڑیں گی۔

فیکٹریاں کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت ہے، ان کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر برا لگا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس ڈنڈے مار رہی ہے۔

عالمی منظر نامے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے، ہزاروں افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں 40 ہزار افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی اور اسپین میں 20، 20 ہزار افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن نہیں چل سکتا۔

پاکستان میں معمولات زندگی جزوی بحال کرنے پر وزیراعظم نے کہا کہ پہلے سیمنٹ انڈسٹری اور پھر تعمیراتی شعبے کو کھولا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں سے بات چیت کے بعد معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ احساس پروگرام کے ذریعے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔ احساس راشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، ٹائیگر فورس رضا کار فورس ہے، کسی کو پیسے نہیں ملیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے