ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

اگر عمران خان نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد کیطرف لانگ مارچ ہوگا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

گڑھی خدا بخش میں پاکستان کی دو بار اور اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم محترمہ بینطیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی بی آج ہوتیں تو کٹھ پتلی مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ حکمرانوں نے غریب، تاجر، مزدور، کسان، ڈاکٹرز اور اساتذہ تک کو نہیں چھوڑا لیکن اب اب عوام اس سلیکٹڈ کو نہیں چھوڑیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے تنگ عوام کٹھ پتلی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ منتخب نہیں غاصب ہے جس نے تمام حقوق غصب کیے۔ کیسے مان لوں کہ ملک میں جمہوریت ہے۔ اگر کوئی جلسہ کرے تو گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے آمروں سے ٹکرائے، یہ کس کھیت کی مولی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام اس سلیکٹڈ اور نااہل کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو ملک کا بیڑہ غرق کر دیں گے۔ جو عوام کی طاقت سے ٹکراتا ہے وہ پاش پاش ہو جاتا ہے۔ آٹا، چینی، بجلی اور گیس چوروں کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ریکارڈ قرض لیے گئے۔ عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ قرض کہاں گیا؟ قرضوں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بجلی، گیس، ادویات اور اشیائےخورونوش مہنگی ہیں۔ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور لیکن نالائق کو فکر نہیں، فکر عوام کا ووٹ لینے والوں کو ہوتی ہے۔ اب یہ کھلواڑ، سلیکشن اور سلیکٹرز کا کاروبار بند ہوگا۔

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا نے کہا کہ مجھے نيب سے ڈر نہيں لگتا، پہلے بھی جيل کاٹی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پيپلز پارٹی نے کبھی کوئی سياسی قيدی نہيں رکھا۔ انھوں نے کہا کہ بينظير بھٹو کے دونوں بھائی شہيد کرديے گئےلیکن بينظير بھٹو کہتی رہيں کہ جمہوريت ہمارا بہترين ڈيفنس ہے۔

آصف زرداری نے زور دے کر کہا کہ سب پر رحم کرکے سوچيں کہ آپ سے ملک نہيں چل رہا،دوبارہ اليکشن کرائيں،پھرديکھتے ہيں کہ کون جيتتا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے