جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

اکیلے ویکسین کیوں لگوائی؟ بھارتی ڈاکٹر کے اکیلے کورونا ویکسین لگوانے پر بیوی ناراض، ویڈیو وائرل

اکیلے ویکسین کیوں لگوائی، بھارتی ڈاکٹر کے کورونا ویکسین اکیلے لگوانے پر بیوی ناراض ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مشہور کارڈیولوجسٹ فیس بک پر کورونا ویکسین کے بارے میں لائیو مشورہ دے رہے تھے کہ اس دوران ممکنہ طور پر لائیو دیکھ کر ڈاکٹر کی اہلیہ کی کال آگئی۔

ڈاکٹر صاحب نے جب اہلیہ کی کال موصول کی تو ان کی اہلیہ نے کہا کہ کیا آپ ویکسین لگوانے گئے تھے؟ ڈاکٹر نے کہا آپ لوگوں کا پوچھنے گیا تھا، انہوں نے کہا رش نہیں ویکسین لگوالو تو میں نے لگوالی۔ ڈاکٹر کی ناراض اہلیہ نے کہا کہ بےوقوف مت بناؤ، تم گھر آؤ میں تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں۔

بھارتی ڈاکٹر کی لائیو کال کے دوران بیوی کی کال آنے پر گفتگو بھی فیس بک پر لائیو چلی گئی اور موبائل فون کی آواز اتنی تیز تھی کہ دوسرے فون میں اس کی آواز واضح ریکارڈ ہوگئی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے