پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

اکٹھے تھے، اکٹھے ہیں، اکٹھے رہیں گے: پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اکٹھے تھے، اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے چوہدری پرویز نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب نے مشکل معاشی حالات میں بہتر بجٹ پیش کیا، ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن دیکھ رہے ہیں، عثمان بزدار سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، اسے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزبِ اختلاف نے کورونا وائرس کی وباء سمیت ہر نازک موقع پر ہمیشہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔

سردار عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، چوہد ری پرویز الٰہی کی پارلیمانی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کی بجائے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ | عائشہ صدیقہ

تحریر: عائشہ صدیقہ حکومتی اخراجات کی ترجیح کیا ہے ؟ بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے