اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے قبل پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں، راستوں پر کنٹینر پہنچادیئے گئے

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں  اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگز سے پہلے پولیس نے چھاپہ مار کر کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

شہر میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگز اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے صدر اعجاز سماں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ادھر کامونکی سے مسلم لیگ نون کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوںکی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے