ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

اپوزیشن اتحاد کی مخصوص جماعتوں کا خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا؟ شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ نون پی پی پی کے خلاف چارج شیٹ لائے گی تو ہمارے پاس بھی ن لیگ کے لیے چارج شیٹ ہے، اپوزیشن اتحاد کی مخصوص جماعتوں کا خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا؟

شازیہ عطا مری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے خلاف اتحاد کا نام ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سوال کریں گے اپوزیشن اتحاد کی مخصوص جماعتوں کا خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا؟

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف استعمال کرنے کی مسلم لیگ نون کو وضاحت دینی ہوگی۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر استعفےاتنے ضروری تھے تو ن لیگ ابھی تک اسمبلیوں میں کیوں بیٹھی ہوئی ہے؟

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی کے بغیر مسلم لیگ نون استعفے دینے کو تیار نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے تمام سینیٹرز آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے، ن لیگ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چاہیے تھا تو وہ ایک بار بلاول بھٹو سے عہدہ مانگ لیتے وہ خوشی سے دے دیتے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے