منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

آلو، ٹماٹر، انڈے، خشک دودھ، مزید مہنگا، مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ

آلو ،ٹماٹر، انڈے، خشک دودھ ،کیلے مہنگے ، پیاز ،چینی ہائی اسپیڈ ڈیزل ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ،13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 13 مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ اپنی ہفتہ واررپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا ءکی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،جو اشیاء گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہوئیں ان میں آلو کی قیمت میں 5.88 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈے کی قیمت بھی فی درجن 5.87 روپے بڑھ گئی۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اور خشک دودھ کی قیمت 1.39 روپے فی کلو بڑھ گئی،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کیلے بھی 0.66 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، تازہ دودھ، گوشت، چاول، لہسن اور دہی بھی سستے ہوئے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے