جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

آج بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ #HappyBirthdayBBZ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج 32ویں سالگرہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #HappyBirthdayBBZ ٹاپ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کے پیغامات میں #HappyBirthdayBBZ  کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

عالمی وبا کورونا کی پاکستان میں کمی کے بعد پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ بلاول بھٹو کی سالگرہ پر عوامی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے. لاہور میں سالگرہ کی مرکزی تقریب آج پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ گلبرگ میں ہو رہی ہے جس کے میزبان سنیئر نائب صدر اسلم گل ہوں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے