جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

اوپن بیلٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ‏اسے قبول کریں گے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ‏گورنرشاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت صوبائی امور اور پارٹی صورتحال پر تبادلہ ‏خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کابھی تذکرہ ہوا تو وزیردفاع پرویزخٹک نےضمنی الیکشن ‏ہارنےکی وجوہات بتائیں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں بےقاعدگی کوعدالت میں چیلنج کریں ‏گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرہوں، ‏سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرفیصلہ عدالت کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کافیصلہ جوبھی ہوقبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکونامزدکریگی ‏اسےکامیاب کریں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے