ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس میں الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کے دوران عمارت پر حملہ کیا گیا جس کے بعد واشنگٹن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
مظاہرین رکاوٹیں ہٹا کر کیپیٹل ہل میں داخل ہوگئے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ ارکان کانگریس کے دفاتر اور اسپیکر کی کرسی پر قبضہ جما لیا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اس دوران ایک خاتون زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
کانگریس کے مشترکہ اجلاس کو روک کر امریکی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا جبکہ ٹرمپ کی اپیل کے بعد مظاہرین کیپیٹل ہل سے منتشر ہوگئے۔
سنگین صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرکے واشنگٹن کے میئر نے ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کيپيٹل ہل کی عمارت کو لاک ڈاؤن کر ديا گيا جبکہ کرفيو کا نفاذ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا