اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟

ایلن لکمین امریکن یونیورسٹی میں ہسٹری کے پروفیسر ہیں ۔ انیس سو چوراسی سے امریکی صدارتی الیکشن جیتنے والے امیدوار کی درست پیش گوئی کر رہے ہیں ۔ ایک بار بھی وہ غلط ثابت نہیں ہوئے ۔

وہ اب اپنی پیش گوئی کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور جیتنے والے امیدوار کا نام بتایا ہے ۔

ایلن لکمین نے اک تیرہ پوائنٹ سسٹم تشکیل دے رکھا ہے ۔ وہ اس سسٹم کو فالو کرتے ہیں ۔ جس امیدوار کو زیادہ پوائنٹس حاصل ہو جائیں اس کی جیت کا بتا دیتے ہیں ۔ ان کے مطابق ہر چار سال بعد وہ اک بڑے پریشر والے امتحان سے گزرتے ہیں اور پاس ہوتے ہیں ۔

پروفیسر مشورہ دیتے ہیں کہ ڈے ٹو ڈے پول ، روز کے اتار چڑھاؤ کی بجائے بڑی پکچر سامنے رکھنی چاہئیے ۔ یہ پول اور روزانہ کی رپورٹنگ اکثر غلط نتائج کی جانب لے جاتی ہے ۔

امریکی صدر کا اگر کوئی سکینڈل بنا ہے۔ شارٹ ٹرم اکانومی انڈیکٹر ٹھیک ہیں ۔ لانگ ٹرم انڈیکیٹر ٹھیک ہیں ۔ ملک میں کوئی تحریک نہیں چل رہی ۔ کوئی بحران نہیں ہے ۔ اس قسم کے پوائنٹس بنا کر اس کے نمبر دیتے ہیں ۔

ٹرمپ کو تیرہ میں سے چھ اور جو بائڈن کو سات نمبر لینے کی وجہ سے انہوں نے آئندہ صدر قرار دے دیا ہے ۔ ایلن لکمین کی پیش گوئی کو سی این این نیو یارک ٹائم سمیت امریکی میڈیا نے نمایاں کر کے رپورٹ کیا ہے

الیکشن کا نتیجہ بتائے گا کہ اس بار ان کا بنایا سسٹم پھر درست اندازہ لگا رہا یا آؤٹ ڈیٹڈ ہو گیا ۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے