ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

امریکا نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا: وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے کرونا، معیشت، سیکیورٹی، تاریخ اور خارجہ پالیسی پر بات کی ہے اور اپنی حکومت کو ہر محاذ پر خراج تحسین پیش کیا۔

وہ پاکستان کے سلامتی کے حوالے سے فیصلوں کا ذکر کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب سے شرمساری کے دن وہ تھے جب امریکا ڈرون حملے کرتا تھا۔ امریکی سینیٹر نے فلور پر کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے یہ حملے ہر رہے ہیں نجانے پاکستانی حکومت اس بارے میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ایبٹ آباد واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو شہید کیا۔ امریکا جو پاکستان کا حلیف تھا سنے پوچھا ہی نہیں اور پھر پوری دنیا نے پاکستان کو ہی برا بھلا کہا۔ یعنی ہم ہی مر رہے تھے ہم ہی کو برا بھلا کہا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ اسامہ بن لادن دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سربراہ اور  دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جس نے ہزاروں معصوم افراد کی جان لی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

دن نثار کیے جا ، سب پے وار کیے جا | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان جھے واقعی سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتوں کو گڈگورننس کی …

ایک تبصرہ

  1. اتنے معصوم وزیراعظم 🐛

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے