اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہنگامے، لاس اینجلس سمیت 13 شہروں میں کرفیو نافذ

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہوگیا، لاس اینجلس سمیت 13شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا، جگہ جگہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، 13شہروں میں نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے۔ لندن میں بھی امریکی واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکا میں ہنگاموں کا سلسلہ تھم نہ سکا، کئی ریاستیں میدان جنگ بن گئیں۔ ریاست منی سوٹا، لاس اینجلس میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، کرفیو کے باوجود مظاہرین نے کئی سپراسٹورز پر دھاوا بول دیا۔ شیشے توڑ کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس کچھ نہ کر سکی۔

لاس اینجلس میں پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا پھر بھی مشتعل افراد قابو میں نہ آئے اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری رکھا۔ 13 شہروں میں کرفیو نافذ ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے 14 شہروں میں نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے؟ | ملک سراج احمد

تحریر: ملک سراج احمد فروری میں ہونے والے ضمنی انتخابات نے ملک کی سیاسی فضاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے