منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

امجد صابری کی بیٹی ٹک ٹاک سٹار بن گئی، ویڈیوز وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے قوال امجد صابری کی بیٹی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں، جنہیں ان کے فالورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی بے حد تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو کراچی میں دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائر نگ کی تھی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری سر میں گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم وہ آج بھی اپنی قوالیوں کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے درمیان موجود ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے