این اے 75 ڈسکہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو بھی جواب دہی کے لیے ذاتی حیثیت میں 4 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔