ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو تین آپشن دیئے ہیں، اوریا مقبول جان کا دعویٰ

نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں اینکر اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتدر حلقوں نےعمران خان سے کہہ دیاہےکہ آپ اپنی جگہ اسدعمر، شاہ محمود قریشی یا پرویز خٹک میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔

اوریا مقبول جان کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے ہیں ہی نہیں، وہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہوا کا رخ کدھر ہے۔ اسکی کوئی پارٹی نہیں ، شیخ رشید کی طرح اسکی اپنی پارٹی ہے۔

اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چہرے نہیں نظام کو بدلو والا معاملہ ہوگا۔ میرا ایمان پختہ ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان معاملات نہیں چلا پائیں گے، حالات مزید گھمبیر ہوتے چلے جائیں گے۔ یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے جس میں ہیرو نے رہنا ہے۔

اوریا مقبول جان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2021 تک کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے