پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے چیئرمین نعیم بخاری کو عدالت نے کام سے روک دیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت عمومی طور پر ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم نہیں کررہی۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔