پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےگلگت بلتستان کاکیس عوام کےسامنےلیکرجائیں گے۔

گلگت میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، الیکشن میں واضح اکثریت نے ہمارا ساتھ دیا، عوام ووٹ کے تحفظ کی جدوجہد تک ہمارے ساتھ رہے۔ الیکشن کمشنرڈھٹائی سےٹی وی پرکہہ رہےہیں کہ انتخابات شفاف تھے.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوار کو بھی الیکشن مہم کاحصہ نہیں بننےدیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے، آرٹی ایس کا بہانہ بھی نہیں مگر پتا نہیں ہمیں فائنل رزلٹ دینےمیں کیوں تاخیرکی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہر آزاد امیدوار کے پاس جاکرکہہ رہےہیں کہ تم وزیراعلیٰ بنوگے، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلو، یہ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے