اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے، بل کی عدم ادائیگی پر انٹرنیٹ کنکشن منقطع کردیا گیا جس سے آن لائن کلاسز بند ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید مالی بحران کا شکار پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے مشکلات بڑھ گئیں ہیں، انٹرنیٹ بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منطقع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز بند جبکہ تحقیق کا عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ 9 ماہ سے انٹرنیٹ کا بل ادا نہیں کیا گیا، بل کی رقم 9 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلباو طالبات کے شدید تعلیمی حرج کا خدشہ ہے، یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز اور ایم فل ، پی ایچ ڈی اسکالرز کی ریسرچز شدید متاثر ہورہی ہیں۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران یونیورسٹی شدید مالی دباؤ کا شکار ہوئی، انٹرنیٹ کنکشن کی معطلی پر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بات چیت کررہے ہیں، انٹرنیٹ بل اور دیگر اخراجات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے،امید ہے جلد معاملات حل ہوجائیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے