ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

ادریس خٹک کی بیٹی کی وزیراعظم اور وزیر انسانی حقوق سے اپنے لاپتہ والد کی بازیابی کیلئے مدد کی اپیل

انسانی حقوق کے کارکن ادریس خٹک کی بیٹی تالیہ خٹک نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے لاپتہ والد کو بازیاب کرایا جائے۔

تالیہ خٹک نے کا کہنا تھا کہ میرے والد کو لاپتہ ہوئے چھے مہینے ہوگئے ہیں، نہ ہم نے ان کو دیکھا ہے اور نہ ان کی آواز سنی ہے، ہمیں ان کی صحت بارے کچھ معلوم نہیں۔

تالیہ خٹک نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کو لاپتہ ہوئے چھے مہینے ہوگئے ہیں، اور وہ شوگر کے مریض بھی ہیں، انہیں ہروقت ادویات کی ضرورت رہتی ہے، ان کی رہائی میں اور انہیں بازیاب کرانے میں ہماری مدد کی جائے۔

تالیہ خٹک کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلی عید ہوگی جو اپنے والد کے بغیر گزاریں گی، اور وہ گھر بھی نہیں جاسکتی ہیں، کیونکہ اب ان کے گھر میں کوئی بھی نہیں ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

آج کراچی آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پر ہے

کراچی ہفتہ 23 جنوری کی صبح گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جہاں حد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے