منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

احتساب کمیٹی نے بھی عظمیٰ کاردار کو صوبائی اسمبلی کی رُکنیت سے استعفی دینے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے عظمی کاردار کی معافی اور وضاحت کے معاملے پر بڑا فیصلہ کیا ہے، احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں عظمیٰ کاردار کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا حکم دے دیا ہے، جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عظمیٰ کاردار نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ پارٹی کے آئین کی شق 3 کے تحت عظمیٰ کاردار کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جس میں وہ قصور وار قرار دی گئی ہیں، جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو آدیو کال لیک پر 15 جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا اور انہیں ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، جبکہ ان کی صوبائی وزیر اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی، رکنیت معطل کر کے بعد عظمی کاردار نے پارٹی سے معافی مانگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ان کی کوشش کوئی رنگ نہ لاسکی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے