ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

آن لائن چی گویرا | زوہیب حسن ایڈوکیٹ

تحریر : زوہیب حسن ایڈوکیٹ

میڈیا پر ایک خبر نظر سے گزری کہ پی ڈی ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سب سے پہلےتو شوکاز جاری کرنے والے کا باس ( Boss )ہونا یا صاحب اختیار ہونا ضروری ہے اور جن کو شوکاز دیا جاتا ہے انکا ایسے صاحب اختیار کے ماتحت ہونا بھی ضروری ہے۔

تو نا تو پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز پاکستان پیپلز پارٹی کے باس ( Boss ) ہے اور نہ پاکستان پیپلز پارٹی انکی ماتحت ہے۔

میاں صاحب اور مسلم لیگ نون کا ماضی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کے خلاف کیسا رہا ہے اسکو لکھنے کی ضرورت اس لیئے نہیں کہ پچھلے پچاس سالوں میں مسلم لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کمزور کرنے قائدین و کارکنان کے قید و بند کی صعوبتیں ریاستی اداروں کا بے دریغ اور غیر قانونی استعمال کے زریعہ پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنا اور یا اگر پارٹی اقتدار میں ہوتے بھی تو میاں صاحب کالا کوٹ پہن کر کورٹ کے زریعہ پیپلزپارٹی کے اقتدار کو ختم کرنے جیسے ہزاروں ہتھکنڈے پاکستان پیپلز پارٹی معاف کر چکی ہے کیونکہ وہ لڑکی لعل قلندر تھی اس نے اس ملک میں عوامی راج اور جمہوریت کے خاطر سب کچھ عوام کے خاطر معاف کر کے میثاق جمہوریت تحریر کر دیا۔

اب ماضی قریب کی بات ہے کہ میاں صاحب بیرون ملک سے زووم کانفرنس ویڈیو کال کے زریعہ #آن_لائن_چی_گویرا بن چکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین اور کارکنان کو پی ڈی ایم جماعتوں اور خصوصا مسلم لیگ کے بندوں کا کسی بھی مضحکہ خیز بلا جواز اور بلااختیار بیانات پر تبصرہ کرنے سے روکا ہوا ہے۔

مگر یہ نوٹس کریسی والی بات کر کے تو مسلم لیگیوں نے حد ہی کر دی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو۔۔

یعنی وہ پارٹیاں جنکے سینکڑوں ہزاروں کارکنان اور قائدین نے اس ملک میں سیاسی جمہوری اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیئے جان کی بازیاں لگائ۔

شوکاز نوٹس دیا بھی تو کس کو!

جمہوریت کے خاطر تختہ دار پر چڑنے والے بھٹو ‘ ڈیکٹیٹر کے خلاف لڑتے ہوۓ بیچ سڑک ریاستی جبر کے ڈنڈے سر پر کھانے والے نصرت بھٹو ‘ عوام کے درمیان سر میں پیوسٹ بارودی گولیاں بینظیر بھٹو ‘ گیارہ سال بغیر کسی ثبوت کے جیل کاٹنے والے آصف علی زرداری اور بچپن میں ماں باپ کی گود دیکھنے کے بجاۓ ماں باپ کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دیکھنے والے بلاول کو ؟

شاہراہ فیصل اور شاہراہ کارساز پر جمہوریت کے بالادستی اپنے خون سے لکھنے والے جیالوں کو ؟

انکے پارٹی کو ؟

نظریہ عدم تشدد کے علمبردار فخر افغان باچا خان بابا جنہوں انگریز سامراج اور ریاستی آمریت کے خلاف لڑتے ہوۓ 29 سال جیل کاٹنے والے کے متوالوں کو ؟ اور اکلوتے بیٹے کے سینے میں دہشتگردوں کے بارود کے ٹکڑے گننے والے میاں افتخار حسین کو یا ایک ایک کر کے اپنے خاندان کے افراد کو دہشتگردی کے ہاتھوں شہادت پانے والے بلور خاندان کے پارٹی کو ؟

سانحہ بابڑہ میں ریاستی گولیوں کو اپنا سینا سامنے کرنے والے کئ سو خدائ خدمت گاروں ؟

اسکے پارٹی کو؟۔

نوٹس تو مسلم لیگ اور جمیعت پارٹی کے مولانا کو عوام دیں گے۔

اب پوچھا جاۓ گا کہ آن لائن چی گویرا کے مشیر بار بار ریاست کے کس صاحب اختیار کے ساتھ ٹی پارٹیاں کرتے رہے ؟

مسلم لیگ اور مولانا سے پوچھا جاۓ گا کہ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو پی ڈی ایم چھوڑنے پر کیوں مجبور کیا گیا کیوں انکو پی ڈی ایم میٹنگز میں باتیں کسی گئ؟

پی ڈی ایم چھوڑنے پر آن لائن چی گویرا نواز شریف نے کتنی بار آن لائن خطاب کیا اور صاحبزادی کی کوئ ایک ٹویٹ محسن داوڑ ‘ علی وزیر یا انکی تحریک پختون تحفظ مومنٹ کے متعلق دکھا دیں آج تک ؟

سینیٹ الیکشن میں بزنجو مرحوم کی جگہ سنجرانی کو ووٹ دینے والے 11 سینیٹرز میں والے مسلیم لیگی سینیٹرز میں سے کتنوں کو آن لائن چی گویرا نے شوکاز نوٹس جاری کیا کتنوں کو پارٹی سے نکالا ؟

حالیہ سینیٹ الیکشن میں صوبہ پنجاب میں انتہائ خاموشی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرا کر بغیر الیکشن اپنے سینیٹرز کو کیوں اور کس کے کہنے پر منتخب کرایا گیا ؟

حالیہ سینیٹ الیکشن میں پختونخوا سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر کے ساتھ مسلم لیگ نے عباس آفریدی کو کیوں کھڑا کیا مسلم لیگی ممبران نے فرحت اللہ بابر کی جگہ عباس آفریدی کو ووٹ دیا نتیجتا بابر صاحب افریدی دونوں ہار گئے۔

مسلم لیگیوں نے کس کے کہنے پر فرحت اللہ بابر کو ہروایا؟

کتنے ہوشیاری سے اپنے آپ کو ہوشیاری ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

آن لائن چی گویرا اور ماضی قریب کے براۓ نام نئے نویلے انقلابیوں کو ویسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے درست مشورہ دیا ہے کہ !

زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں اور لمبے لمبے سانس لیا کریں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے