جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

آل پارٹیز کانفرنس کیخلاف حکومتی ہتھکنڈے ہماری کامیابی ہیں، آصف علی زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، یہ ان میں کامیاب نہیں ہو گی، لوگ ہمیں سن رہے ہیں، چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری بیٹی مریم نواز بھی یہاں ہیں، مریم قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم آئین کے گرد دیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا آپ سب کے سر ہے، ہم نے دیکھا انہوں نے کیا تکلیف برداشت کی، ہم سمجھ سکتے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ سمجھ سکتا ہوں کہ ان درندوں کی وجہ سے کس تکلیف سے وقت گزارا ہوگا، بی بی نے میاں صاحب کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کیا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

‎آرزو راجہ سے آرزو فاطمہ تک کی کہانی | ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

تحریر: ڈاکٹر طاہرہ کاظمی تیرہ برس کا سن، تبدیلئ مذہب اور عقد! گزشتہ کچھ دنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے