منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب نے جاری کیے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں, جبکہ آصف زرداری طبیعت کی ناسازی کے پاعث نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔

عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، جبکہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے