اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

آصف زرداری صحت مند ،بات ہو تی رہتی ہے :قمرکائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اختلافات زندگی کی علامت ہوتے ہیں ، اگر حد میں رہیں تو بہن بھائیوں میں بھی اختلافات ہو جاتے ہیں اور مخالفوں میں بھی ، اگر مخالفوں میں دشمنیاں بڑھ جائیں تو وہ ختم نہیں ہوتیں۔

ضلع گجرات کے تمام عہدیدار ، ممبرز ، کارکن پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور جو لوگ دوستوں میں اختلافات ختم کرانے کیلئے پل کا کردار ادا کرتے ہیں وہ قابل تحسین ہوتے ہیں ، آج ہم اپنے گھر پیپلز ہاؤس میں اکٹھے ہوئے ہیں ، جماعتوں پر مشکل وقت آجاتا ہے ، ہم سب مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا،مشکل وقت میں بہت سارے لوگ ساتھ بھی چھوڑ جاتے ہیں اور وہ حوصلے ہار جاتے ہیں اور جو حوصلے نہیں ہارتے وہی مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں فخر مشتاق پگانوالہ اور ثمینہ فخر کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی ، چیئرمین آصف علی زرداری صحت مند ہیں میری ان سے بات چیت ہوتی ہے ، پانچ دن پہلے بھی ملکی سیاسی صورتحال پر ان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔

صدر پیپلزپارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ، آصف زرداری بھی انسان ہیں ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ، سابق ادوار میں ہم نے ملک کی ترقی کیلئے بہت زیادہ کام کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا کوئی بھی نعرہ پورا نہیں ہوا، چینی بحران کیس کی رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے؟ | ملک سراج احمد

تحریر: ملک سراج احمد فروری میں ہونے والے ضمنی انتخابات نے ملک کی سیاسی فضاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے