اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

آئی جی صاحب، سی سی پی اور لاہور کو سپورٹ کریں: وزیر اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے امن وامان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او عمر شیخ کو سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ٹیم بنائیں، قبضہ گروپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ 3 ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں، پولیس کو ٹھیک کر رہا ہوں، متعدد افسران اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے علیحدہ ٹیم تشکیل دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ آپس میں بات کرتے رہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خاموش رہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدرارت ہونے والے اس اجلاس میں شہزاد اکبر، شفقت محمود، فیصل واوڈا اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے؟ | ملک سراج احمد

تحریر: ملک سراج احمد فروری میں ہونے والے ضمنی انتخابات نے ملک کی سیاسی فضاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے